استنبول:40ویں سالانہ میراتھن میں30ہزار ایتھلیٹس شامل
استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں40ویں سالانہ کراس کانٹینینٹل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔2018ء کی اس میراتھن میں میزبان ملک ترکی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30ہزار سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا اور میراتھن کی اس دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔استنبول کے ایشیائی حصے سے شروع ہوکر یورپی حصے پر اختتام پذیر ہونے والی اس سالانہ دوڑ کی گزرگاہوں پرہزاروں تماشائی بھی موجود تھے جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے اور کھلاڑیوں میں پانی کی بوتلیں او ر جو سکے ڈبے تقسیم کرتے رہے۔کینیاسے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ کیموتائی بینجمن نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ میراتھن ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں اسپانسرز کی جانب سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں