Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنس آیاتو مستعفی ہوجاوں گا،زلفی بخاری

کراچی ...وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے کرپشن بھی کی ہے ۔نیب کی جانب سے اگر میرے اور علیم خان کے خلاف ریفرنس فائل ہوا تو دونوں استعفیٰ دے دیں گے ۔ پروٹیکٹوریٹ آف امیگریشن میں بائیو میٹرک سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہو لتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی خواہش پر بیرون ملک خدمات سرانجام دینے والوں کی سہولت کے لئے منصوبہ بنایا ۔بیرون ملک پڑھنے والے طلبہ کاڈیٹا بھی ہمارے پاس ہوگا۔وزیراعظم کا نظریہ مڈل اورلوئرکلاس کو بااختیارکرنا ہے۔ جلد قطر کے قونصلیٹ میں ویزاسہولت کا اجرا کریں گے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی۔بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لیں گے۔ پانا مہ لیکس سے متعلق سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ پانا مہ لیکس میں نام آنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے کرپشن بھی کی ہے ۔انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہیے ۔اگر نیب کی جانب سے ریفرنس فائل ہوا تومیں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دیدیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔

شیئر: