Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیفلڈ میں نیشنل وڈیو گیمز میوزیم

شیفلڈ.... وڈیو گیم کا سلسلہ اب تک غیر مربوط طور پر بڑھتا رہا ہے۔ بیشتر لوگ اس شوق کو بچوں او رجوانوں سے ہی منسوب کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وڈیو گیمز ہمہ گیر تصرف میں آچکے ہیں اور بڑے لوگ بھی بڑی محبت اور چاﺅ سے ان گیمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم ان تمام چیزو ںکو منظم اور باقاعدہ شکل دینے کیلئے شیفلڈ میں ایک نیشنل وڈیو میوزیم بھی قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح جلد ہی ہونے والا ہے۔ اس میوزیم میں آئی ٹی کی ترقی کے ابتدائی دنوں میں تیار ہونےوالی بھونڈی قسم کی وڈیو مشینیں اوردیگر کھیل شامل ہیں۔ میوزیم انتظامیہ یہاں سیر کیلئے آنے والوں کو انکی مطلوبہ وڈیو گیمز اور کلاسک فلمیں دکھاتی ہے جس میں انسان کا پہلا خلائی مشن بھی شامل ہے۔ 
 

شیئر: