ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جویریہ خان او ر بسمہ معروف کی ترقی
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
دبئی: ویمنز کرکٹ کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان جویریہ خان 7 درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں،بولر نشرا سندھو 25درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ10 میں شامل جبکہ بسمہ معروف ایک درجہ ترقی سے 18 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ کا اجراءکر دیا۔ پاکستانی بولرز ندا ڈار کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک درجہ نیچے نویں نمبر پر چلی گئیں۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا نمبر ساتواں جبکہ ٹاپ پر ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا موجود ہے۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور ہند بقیہ 4پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔بیٹنگ میں کیوی کپتان سوزی بیٹس کا پہلا نمبر ہے او ر ویسٹ انڈین بیٹر اسٹیفانی ٹیلر دوسرے ،ہندوستانی کپتان ہرمنپریت کور تیسرے ، آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ چوتھے اور ویسٹ انڈین بولر دیوندرا ڈوٹن پانچویں نمبر پر ہیں۔بولنگ میں آسٹریلیا کی میگن شٹ اور آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی اسٹیفانی ٹیلر نمبر ون ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں