Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر بسمہ معروف کی نئی اننگز کا آغاز

 
  لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف بھی ازدواجی رشتے میں بندھ گئیں۔سابق کپتان بسمہ معروف سافٹ وئیرانجینئرابراراحمد کی دلہن بن گئیں جو ان کی خالہ کے بیٹے ہیں۔لاہور کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ پروقار تقریب میں اہلخانہ، عزیز و اقارب سمیت بسمہ کی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ساتھی خواتین کرکٹرز بھی شریک ہوئیں جنہوں نے خوبصورت لمحات کی تصاویر بنوائیں۔ بسمہ معروف کی نئی اننگز کے آغاز کے موقع پر پاکستان کرکٹ بور ڈ کے آفیشیل بھی موجود تھے، انہوں نے قومی کرکٹر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو وائرل ہوچکی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں
    

شیئر: