Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ:پاکستانی ٹیم سے شکست کی توقع نہیں تھی، کیوی کپتان

شارجہ:نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کی توقع نہیں تھی اور میرا خیال تھا کہ ہم کلین سویپ میں کامیاب ہو جائیں گی۔ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 5وکٹوں سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوزی بیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرزنے اپنی بولنگ سے ہمیں خاصا پریشان کیا جبکہ ہماری ٹیم بیٹنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر سکی اور اس کی ایک وجہ شارجہ کی موسمی صورتحال بھی ہو سکتی ہے ۔کیوی کپتان نے کہا کہ میزبان بولرز نے پہلے اور تیسرے میچ میں حیران کن کارکردگی دکھائی اگرچہ ہم پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہیں لیکن آخری میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔انہوں نے سیریز میں1-2سے کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: