Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر بسمہ معروف کی شادی کی رسومات جاری

  لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف ایک دن بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔بسمہ معروف کی شادی کی رسومات بدھ کی شام گیریژن گولف کلب کے ساتھ منسلک شادی ہال میں اداکی جائیں گی۔ سابق کپتان گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔ بسمہ معروف کے ہونے والے شوہر کانام ابرار احمد ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینیئر ہیں۔ یاد رہے کہ بسمہ معروف کا کیریئر انجری کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آئیں اور تمام خدشات کو شکست دے دی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں    

شیئر: