Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا کمپنی کی 330ملی گرام پانی کی بوتل استعمال نہ کی جائے

ریاض: الہداکمپنی کی 330ملی گرام پانی کی بوتل استعمال نہ کی جائے۔صارفین کے پاس اگر مذکورہ حجم کی بوتلیں پہلے سے موجود ہیں تو وہ انہیں تلف کردیں۔ یہ بات سعودی غذائ ودوائ بورڈنے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کی تیار کردہ 330ملی پانی کی بوتل جی سی سی ممالک کے صحت معیار کے مطابق نہیں۔ اس میں مضر صحت اجزائ پائے گئے ہیں۔ کمپنی نے اپنا تمام اسٹاک تلف کردیا ہے جبکہ مارکیٹ میں موجود اسٹاک واپس لے لیا ہے۔
 

شیئر: