Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہید باپ کی تدفین کے روز بیٹے کی پیدائش

بہاولنگر:  پاک فوج کے شہید جوان عاطف سردار شہید کی تدفین کے روز اس کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عاطف سردار گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی تدفین کے روز ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ شہید عاطف کے والد بھی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہیں جبکہ شہید کے 2 بھائی بھی پاک فوج کا حصہ ہیں۔ شہید جوان عاطف سردار کی نماز جنازہ ڈونگہ بونگہ میں ادا کی گئی جس کے بعد اسے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ عاطف سردار نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں جنوبی وزیرستان وانا میں جام شہادت نوش کیا۔22 سالہ شہید عاطف نے 2 سال قبل آرمی میں شمولیت اختیار کی۔

شیئر: