مدینہ منورہ۔۔۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ننھے زائرین میں رہنما کارڈ تقسیم کرنا شروع کردیئے۔ انتظامیہ کے ماتحت رہنما ادارے کے انچارج عبدالرحمن سندی نے بتایا کہ رہنما کارڈز پر مسجد نبوی کے اہم مقامات ا ور صحن بنے ہوئے ہیں۔ مسجد کا نقشہ بھی ہے۔ اس میں بچے کے نام اور والدین سے رابطہ کے نمبروں کی جگہ مختص کردی گئی ہے۔