Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی اسکول میں پرنسپل اور ٹیچر میں مارپیٹ

لکھنؤ.....بریلی کے اسکول میں بچوں کو بھائی چارے، اچھی باتیں و عدم تشدد کی سیکھ دینے والی پرنسپل اور ٹیچر میں ہی ان کے سامنے مارپیٹ ہوگئی وہ بھی اس حد تک کہ مارپیٹ کے دوران موبائل ٹوٹ گیا وہیں دونوں کے چوٹیں لگنے سے خون تک بہنے لگا۔ یہ دیکھکر بچے بھی ڈر گئے۔ پولیس نے پرنسپل کی جانب سے شکشامتر پر ایس سی ایس ٹی ایکٹ و مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ شکشامتر کی جانب سے بھی رپورٹ لکھ لی گئی ہے ۔ الزام ہے کہ پرنسپل گایتری دیوی نے چھٹی کی درخواست رجسٹر میں نہیں چڑھایا اور غیرحاضری کاٹنے کیلئے 5ہزار روپئے رشوت مانگنے لگیں۔ اسے لے کر دونوں میں نوک جھونک ہوئی،پھر دونوں میں مارپیٹ ہوگئی اس سے دونوں زخمی ہوگئیں۔ معاملہ تھانے پہنچا ۔

شیئر: