Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوت سنگھ سدھو کی نئی پریشانی

نئی دہلی.... سابق کرکٹر و کانگریسی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ، جو کہ حکومت پاکستان کی تعریف کرنے پر پہلے ہی پنجاب میںحزب اختلاف کے لیڈروں کے عتاب کا شکار بنے ہوئے تھے، اس وقت ایک اور تنازعہ میں گھر گئے جب وہ ایک خالصتانی لیڈر گوپال سنگھ چاﺅلہ کے فیس بک صفحہ پر ان کےساتھ ایک تصویر میں دیکھے گئے۔ چاﺅلہ ، جو پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سے منسلک ہیں،مبینہ طور پر اس ماہ کے اوائل میں پنجاب پولیس کے ذریعہ بے نقاب کئے گئے ایک دہشت گرد گروہ کے ایک کارکن سے مستقل رابطے میں تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں خالصتان حامی علیحدگی پسند لیڈر گوپال سنگھ چاﺅلہ کے ساتھ کھینچی گئی تصویر کے معاملہ کو کوئی اہمیت نہیں دی اور کہا کہ ”مجھے پاکستان میں بے انتہا پیار ملا اور لوگوں کے ساتھ ہزاروں فوٹو کھنچے۔اس میںمجھے کیا معلوم کہ ان میں کون چاﺅلہ یا چیمہ ہے“۔

شیئر: