ایک باؤل میں سیب کا سرکہ ، شہد ، مسٹرڈ پیسٹ ، لہسن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں ۔اور مسلسل ہلاتے ہوئے زیتون کا تیل ڈالیں ۔اس ڈریسنگ کو آپ 1-2ہفتہ تک استعمال کر سکتے ہیں ( ہوا بند جارمیں ڈال کر فریج میں رکھیں)۔
ترکیب۔سب سے پہلے نگٹس فرائی کریں اور ایک نگٹ کو تین حصوں میں کاٹ لیں۔ایک باؤل میں سلاد پتہ ، چیری ٹماٹر، کٹے ،بھنے بادام، کھیرا ، گاجر ، مکئی کے دانے(سویٹ کارنز) اور بند گوبھی ڈال لیں۔اب اس میں تیار کی ہوئی ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب اس پر نگٹس ڈال کر ہلکا سا مکس کریں اور سرو کردیں۔