ہانگ کانگ۔۔۔ہانگ کانگ میں ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ حادثہ ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطے میں اسوقت پیش آیا جب سیاحوں کی کوچ ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔3 افراد موقع پر ہلاک،2اسپتال جاکر دم توڑ گئے، دیگر 30 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی۔