Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی فروخت کیلئے ٹینڈر درکار

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔ ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے اور اسی تمام پیشکشوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ کرکٹ بورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پرختم کرکے اس کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے۔ ڈرافٹنگ کے دوران چھٹی ٹیم کے نام سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہ پہر کیا جائے گا۔ پاکستانی سیاستدان جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو اس کا نام ملتان سلطان برقرار رکھا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: