Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فرنچائز دیوالیہ ہو سکتی ہے!

  لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شریک فرنچائزز کی مالی صورتحال اچھی نظر نہیں آرہی اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 3 سال میں کوئی بھی فرنچائز منافع کمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔اگر صورتحال میں اگلے چند سال میں بہتری نہ آئی تو اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ پی ایس ایل فرنچائز دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔تاہم مالکان کو امید ہے کہ چوتھے سال نشریاتی حقوق سے ہونے والی آمدنی کا معقول حصہ فرنچائز کو ملے گا،حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دے گی جس کے بعد وہ ان کے نقصان میں کچھ کمی ہوسکے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیکس معاملات کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے وزیر اعلی پنجاب ، وفاقی وزیر خزانہ سے مذاکرات کئے ہیں۔انہیں امید ہے کہ ٹیکس میں اگر چھوٹ مل جاتی ہے تو ان کے نقصان میں کمی آئے گی اور نئے فنانشل ماڈل سے فرنچائز مالکان کے مسائل کم ہوں گے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار نشریاتی حقوق فروخت کرنے کے لئے ٹینڈر بھی طلب کئے گئے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: