بیونس آئرس۔۔۔جی 20 سربراہ اجلاس کے د وران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دلچسپ حرکتوں کی وجہ سے پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ بیونس آئرس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر کیساتھ میڈیا ٹاک کے دوران ترجمے کے لیے لگایاگیا ایئر پیس نکال دیا اور کہا کہ وہ اسپینش میں زیادہ اچھا سمجھ سکتے ہیں۔جب فوٹو سیشن کی باری آئی تو ٹرمپ ارجنٹائن کے صدر میکری سے ہاتھ ملا کر آگے بڑھ گئے،ارجنٹائن کے صدر انہیں رکنے کے لیے آواز ہی دیتے رہ گئے مگر وہ نہ رکے۔