جدہ : المشرفہ میں گاڑیاں نذر آتش کرنے والا گرفتار
جدہ .... پولیس نے 5 گاڑیاں نذر آتش کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہے ۔ ریجنل پولیس ترجمان نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ ملزم المشرفہ کے علاقے میں کھڑی 5 گاڑیوں کو آگ لگاکر جائے واردات سے فرارہو گیا تھا ۔ پولیس کو ملزم کی تلاش تھی جس کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ملزم کو مختصر مدت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم ہے ۔ علاقے تھانے میں ملزم کے خلاف چالان مکمل کر کے اسے پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد عدالت کے سپرد کیا جائے گا ۔