سڑکیں خراب کرنےوالی کمپنیاں اپنے خرچ پر مرمت کرائیں، جدہ میونسپلٹی
جدہ.... جدہ میونسپلٹی نے سنگ مر مر ، گرینائٹ اور سیمنٹ مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان سڑکوں کی اصلاح و مرمت کرائیں جنہیں انہوں نے اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے تباہ کردیا۔ میئر جدہ صالح الترکی نے ان کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں آبادی سے باہر فیکٹریاں منتقل کریں۔ الریان ، الکوثر اور الحمدانیہ محلوں کے باشندوں نے شکوہ کیا تھا کہ گرینائٹ اور سنگ مر مر کی کمپنیوں کے ٹرک شور شرابہ کرکے انہیں پریشان کئے ہوئے ہیں۔ انکے غیر ملکی کارکن اتار چڑھاﺅ کا شو ر مچا کر پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ میئرنے کمپنیو ںکے مالکان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا سارا کاروبار آبادی سے باہر منتقل کرلیں۔