لندن ۔۔۔برطانیہ کے شاہی محل میں بھی جٹھانی دیورانی کے جھگڑوں کے چرچے ہونے لگے،۔میگھن پرکیٹ کو اپنی شادی پر رلانے کا الزام ہے۔ شاہی محل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ دیورانی میگھن کے رویے نے جٹھانی کیٹ کو رلا دیا وہ بھی اس روز جب ایک اداکارہ ،شہزادی بنی تھی۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ ہیری نے بڑے بھائی ولیم پر اپنی شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام لگایا تھا۔دونوں بھائیوں کے درمیان دراڑ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہیری نے کنگسٹن محل میں ولیم اور کیٹ کے برابر میں اپارٹمنٹ کے بجائے ونڈسر میں قیام کا فیصلہ کیا۔ان تمام اطلاعات پر شاہی خاندان نے چپ سادھ رکھی ہے۔خبروں کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے جو محل سے دور بیٹھے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔دوسری جانب شہزادی کیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اور میگھن کے تعلقات برے نہیں بلکہ آل اِز ویل ہیں۔