Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20میں ولی عہد کی شرکت کے دور رس نتائج ہونگے ، وزیر اطلاعات

ریاض.... وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد صالح العواد نے کہا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جی 20 کانفرنس میں شرکت انتہائی اہم اور دور رس نتائج کی حامل ہے ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں منعقدہ جی 20 کانفرنس میں ولی عہد کی شرکت سے دنیا کو مملکت کی جانب سے انتہائی قوی پیغام پہنچے گا۔ مملکت سعودی عرب جو دوسروں کا احترام کرتی ہے جو تیزی سے ترقی اور روشن مستقبل کے سفر پر گامزن ہے کے بارے میں دنیا کو مملکت کی روشن تصویر دکھائی دے گی ۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کیا ۔ 
 

شیئر: