ایزابیل کیف ، سونم کپور کے اسٹائل کی معترف
بالی وڈ اداکارہ اور کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ایزابیل کیف بالی وڈ ادکارہ سونم کپور کے اسٹائل کی معترف نکلیں۔ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ایک جیولرز فرم نے ایزابیل کیف کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایزابیل نے کہا کہ وہ سونم کپور کے اسٹائل کو بہت پسند کرتی ہیں۔جس طرح وہ اپنے آپ کوبنا سنوار کر رکھتی ہیں مجھے ان کا یہ انداز بہت پسند ہے۔بالی وڈ اداکار ہ نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ ا ن کی بہن کترینہ کیف نے انہیں سخت محنت کی نصیحت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم”ٹا ئم ٹو ڈانس“سے با لی وڈ کریئرکا آغاز کر نے والی ایزا بیل کیف نے کہا ہے کہ ان کی بڑی بہن کترینہ نے انہیںکریئر شروع کر نے سے پہلے فلم انڈسٹری میںبھر پور لگن کے ساتھ سخت محنت کی نصیحت کی ۔ایزابیل کیف سورج پنجولی کے مقابل اپنی پہلی بالی وڈ فلم میں بھی کام کرنے والی ہیں۔