Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں پرتشدد مظاہرے، جلاو گھیراو،سیکڑوں گرفتار

پیرس ..پیرس میں ہزاروں افراد نے فیول ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران پرتشدد واقعات میں100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سیکڑوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں ،بینک اور گھروں کو آگ لگادی۔ دکانوں پر حملے کئے ۔ نقاب پوش مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پیرس کا مرکزی علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان چوہے بلی کا کھیل کئی گھنٹے جاری رہا ۔پرتشدد کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔ پیرس کی تاریخ میں ہونے والے بدترین پرتشدد واقعات پر صدر میکرون نے کہا ہے کہ تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: