Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: شادی میں فائرنگ کرنے والا گرفتار

جازان ...جازان پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر مساعد المرشدی نے بتایا کہ شادی گھر کے سامنے جمع افرادکے سامنے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ مقامی ویب سائٹ نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں دکھایا گیا کہ ایک نوجوان جازان کی ابو عریش کمشنری کے ایک محلے کے شادی گھر میں اظہار مسرت کیلئے اندھا دھند ہوائی فائر کررہا ہے۔ آس پاس بیٹھے لوگ گھبراہٹ میں مبتلا ہوگئے اور بچے خوف کے مارے رونے لگے تھے۔ پولیس نے نوجوان کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: