Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی گاڑی سمندر میں گر گئی؟

جدہ ... تیز رفتار کار جنوبی ابحر کے سمندر میں گر گئی۔ ڈرائیور خاتون تھی اور اسکے ہمراہ سہیلی بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ ایک نوجوان نے تواصل ویب سائٹ کو اسکی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ساحل سمندر پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹھا تھا۔ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی ، فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور سمندر میں جاگری۔ گاڑی میں موجود ڈرائیور خاتون کی جانب سے امداد کی آواز سننے پر وہ گاڑی کی جانب بھاگا۔ گاڑی ڈوبنے ہی والی تھی کہ اس نے جلدی سے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔ گاڑی کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔ اس نے ڈرائیور خاتون کو کھڑکی کے راستے نکالا اسی دوران 2اور نوجوان مدد کیلئے پہنچ گئے اور انہوں نے خاتون ڈرائیور او راسکی سہیلی کو کھڑکی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔10میٹر تک تیراکی کرکے وہ لڑکیوں کو ساحل پر لانے میں کامیاب ہوگئے۔ جس جگہ گاڑی گری تھی وہاں سمندر 3میٹر گہرا تھا۔
 

شیئر: