Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والا شہری گرفتار

ملزم کے قبضے سے پستول اور نشہ آور گولیاں برآمد ، ترجمان ریجنل پولیس
جدہ(ارسلان ہاشمی) ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے صحرائی علاقے میں ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین کر فرارہونے والے سعودی کو گرفتار کر لیا ۔ اردونیوز کو جاری بیان میں ریجنل ترجمان نے بتایا کہ ایک شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ایک نامعلو م شخص نے اس سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھینی اور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے گاڑی کا نمبر اورمیک و ماڈل معلوم کر کے اس کی تلاش کےلئے علاقے کے ناکہ بندی کردی ۔ کرنل التویجری نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو چھینی گئی گاڑی مل گئی جسے ایک مقامی شہری چلا رہا تھا اس کے قبضے سے پستول اور متعدد نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جنرل پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعدچالان عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔
 

شیئر: