Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : بجلی کی قلت دور ہوگئی، لوگ مطمئن

لکھنؤ....  بھلے ہی گزشتہ برسوں میں آپ کو گھنٹوں بغیر لائٹ و پنکھا کے رہنا پڑتا تھا لیکن اب صوبہ میں بجلی کی کوئی کمی نہیں۔ خاص طور سے پیک آورس کو چھوڑکر تو سرپلس بجلی ہر وقت موجود رہتی ہے۔ بجلی کی مانگ تو اوسطاً 8فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، لیکن اس میں دن رات اور بدلتے موسم کے مطابق بہت زیادہ اتار چڑھائو ہے۔ مثلاً گرمیوں میں بجلی کی مانگ، جہاںلکھنؤ20 ہزار میگاواٹ سے زیادہ پہنچتی ہے۔ وہیں آج کل تقریباً 13ہزار میگاواٹ کے آس پاس ہے۔  2030 ء تک بجلی کی مانگ، زیرتعمیر پلانٹ اور شمسی توانائی وغیرہ کی بجلی کے تخمینہ سے صاف ظاہر ہے کہ 2027 ء تک 24 گھنٹے بجلی دینے والے نئے  لانٹ کی ضرورت ہی نہیں ۔ 

شیئر: