لکھنؤ .... اعظم گڑھ میں نیٹ بینکنگ سے بہت بڑے مالی گھپلے کا انکشاف ہواہے جس میں بدمعاشوں نے 32لاکھ 30ہزار روپئے ایک شخص سے ٹھگ لئے ۔ اس کا پتہ اُس وقت چلا جب اسی کے موبائل پر میسج آیا کہ تمہارے اکاؤنٹ سے اتنے پیسے نکالے جاچکے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کے تھانہ گمبھیر پورکے موضع کٹگھر کا ہے۔ متاثرہ شخص نے ایک رپورٹ تھانے میں درج کرادی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔