Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: صراف کی گاڑی سے 35 کلو چاندی برآمد

لکھنؤ....    کاروبار کے سلسلے میں کنبہ کے ساتھ لکھنؤ آئے آگرہ کے کملا نگر کے صرافہ کاروباری وشال جین کو مڑیائوں تھانے کے پولیس والوں نے گاڑی چیکنگ کے نام پر روکا۔ وشال کی کار میں 35  کلو چاندی کا سامان و نقدی تھا، پولیس والے اسے چوری بتاتے ہوئے انہیں چوکی لے گئے۔ وہاں ڈرا دھمکاکر ساڑھے 3 لاکھ روپئے وصولنے کے بعد چھوڑ دیا۔ آگرہ جاکر وشال نے پولیس افسروں کو پورے معاملے کی اطلاع دی تو کھلبلی مچ گئی۔ جانچ ایس پی اسمبلی راہل مٹھاس کو سونپی گئی۔ قصوروار انسپکٹر پردیپ سنگھ، داروغہ دلویر سنگھ اور آفتاب عالم کو ایس ایس پی کلاندھی نتھانی نے تینوں کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

شیئر: