Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی اور ولی عہد سے متعلق امریکہ کا نیا بیان؟

واشنگٹن ...امریکی وزیر خاررجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کوئی تعلق نہیں۔ اس حوالے سے انکے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنا گہرا تعلق برقرار رکھنے کا مشتاق ہے۔ پومپیو نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے امریکی حکومت کے پاس موجود خفیہ معلومات کے ایک، ایک حصے کو پڑھا ہے۔ اسکا تجزیہ مکمل کرکے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے کسی بھی کردار کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں۔ یہ دقیق ترین بیان ہے ۔ یہ اہم بیان ہے او رہم اسکا باقاعدہ آج اعلان کررہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان سے قبل امریکی وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ خاشقجی کے قتل سے سعودی ولی عہد کا کوئی رشتہ ناتہ نہیں۔ انکے خلاف اسکا کوئی ثبوت نہیں۔ ترک میڈیا نے اسکے برخلاف جس ریکارڈنگ کا پرچار کیا تھا اس کا کوئی وجود نہیں۔ سعودی عرب کیساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کی بابت ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں مملکت کیساتھ مل جل کر کام کررہا ہے۔ اسی طرح ایران کیخلاف بھی سعودی عرب کے اشتراک سے کام ہورہا ہے۔ سعودی ہمارا بڑا سہارا لیں۔ ری پبلکن او رڈیموکریٹک پارٹیوں کے اقتدار کے دوران 70سال سے دونوں ملکوں کا قریبی تعلق بنا رہا ہے۔ آج بھی اہم تعلق ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس تعلق کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
 

شیئر: