آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان فیورٹ ہو سکتا ہے
کراچی:سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہاکہ انگلینڈ میں آئندہ سال کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ان کا کہنا تھا انگلینڈ میں ہماری ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا ہے اور توقع ہے کہ وہاں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کو جو اعتماد ملا وہ ہمیں فیورٹ ٹیموں میں شامل کر سکتا ہے۔ٹیم کی قیادت کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سب کی رائے یہی ہے کہ سرفراز احمد کو میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے اور اس معاملے کو بلا وجہ بحث کا موضوع بنانے کا کوئی فاودہ نہیں کیونکہ سرفراز کے سوا کوئی اور کھلاڑی ایسا نہیں جو یہ ذمہ داری نبھا سکے ۔ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے، انہوںنے ماضی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مستقبل میں بھی ان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ معین خان نے کہا میں سرفراز کو اس وقت سے سپورٹ کررہا ہوں جب وہ ابھی انڈر19ٹیم میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے،مجھے خوشی ہے کہ میں نے ان کی صلاحیتیوںکا درست اندازہ لگایا۔معین خان نے کہا کہ ہردورے میں ٹیم کے ساتھ ااضافی ا وکٹ کیپر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، محمد رضوان ہی سرفراز احمد کے جانشین ہیں اور انہیں کبھی کبھار اسکواڈ کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے تاکہ مستقبل کیلئے تیار ہو سکیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں