Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10فارمیٹ اولمپکس کیلئے راہ ہموار ہوگی

شارجہ:سابق کپتان اور معروف آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 10 فارمیٹ اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں جاری لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شریک سابق کپتان نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اس فارمیٹ کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ اولمپکس اور کھیلوں کے دوسرے بڑے مقابلوں میں کرکٹ کو شامل کئے جانے کا در وا زہ کھول سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس فارمیٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے اور ایسے خطے بھی جہاں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی ، اس فارمیٹ کی مدد سے کھیل کو مقبول بنایا جا سکتا ہے ۔ فی الوقت میں اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کئے جانے کی مہم کیلئے اس فارمیٹ کو سب سے بہتر تصور کرتا ہوں اور ہر پیمانے سے اس معیار پر پورا اترتا ہے جو اسی بڑے مقابلوں میں شامل کھیلوں کیلئے ضروری ہے ۔ آفریدی سے پہلے انگلینڈ کے کپتان این مورگن بھی گزشتہ سال پہلے ایڈیشن کے موقع پر ایسے ہی خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے بھی کوشش کی گئی تھی لیکن وقت کی طوالت کی وجہ سے زیادہ پذیرائی نہیں ہوئی تاہم ٹی 10فارمیٹ اپنے مختصر وقت کی وجہ سے اس کوشش کو کامیاب بنا سکتا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: