عالمی رہنماﺅں سے سعودی ولی عہد کی ملاقاتیں
بیونس آئرس ...سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جی 20میں شرکت کے موقع پر بیونس آئر س میں متعد د عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوںنے اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کرکے سعوی عرب اور اٹلی کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کرکے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خارجہ عادل الجبیر ، وزیر توانائی خالد الفالح اور اٹلی کے وزیراعظم نیز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ آئے ہوئے وفود بھی موجود تھے۔