Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیل کمپنی کے کسٹمرز کا ڈیٹا چوری‎

معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے 9 نومبر کو ایک حملے میں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ہیکرز کے خلاف خاطر خواہ کاروائی کی گئی ہے۔ ہیکرز کی جانب سے صارفین کے مکمل نام ، ای میل ایڈریس اور خفیہ کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس بات کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے کہ ہیکرز اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ہیکرز صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کر سکے ہیں البتہ کمپنی نے صارفین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے ہیں تو جلد از جلد اپنے پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔
 

شیئر: