Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام کا کلوز فرینڈز فیچر متعارف‎

انسٹاگرام کی جانب سے اسٹوریز کو قریبی دوستوں سے شئیر کرنے کے لئے کلوز فرینڈز فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی اسٹوریز کو مخصوص افراد کے ساتھ شیئر کر سکیں گے اور تمام فالورز کو اس سٹوری تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ انسٹا گرام کا کہنا ہے کہ فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنی پسند کے افراد کے ساتھ اپنے ذاتی لمحات کو شیئر کرسکیں۔ کلوز فرینڈز فیچرز بھی اسٹوریز کی طرح ہی کام کرے گا اور اس میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو اپنے قریبی دوستوں کی ایک فہرست تیار کرنی ہوگی اور اس کے بعد فہرست میں شامل افراد کے لیے اسٹوری کو پوسٹ کرنا ہوگا۔ فہرست میں شامل صارفین کو کوئی خاص نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ صارفین چاہیں تو اپنے دوستوں ، خاندان کے افراد اور دفتر کے افراد کے لئے الگ الگ گروپ بھی بنا سکتے ہیں۔ فیچر کو تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: