جدہ کیرم گروپ کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ
جدہ کیرم گروپ کے زیر اہتمام کیرم بورڈ کے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان " بلیک اور وائٹ سنچری" میچز کا اہتمام کیا گیا ۔ گروپ کے بانی و صدر عابدی نے بتایا کہ کیرم کی دنیا میں بلیک اور وائٹ سنچری کا گیم انتہائی اہم اور دلچسپ ہوتا ہے ۔یہ گیم انتہائی مہارت رکھنے والا کھلاڑی ہی کھیل سکتا ہے کیونکہ اس میںکھیل اسٹارٹ کرنے والا پہلے شاٹ کے بعد اسٹرائیگر سامنے والے کو دیئے بغیر تمام کوائنز معہ ریڈ کے ختم کردے تو وہ وائٹ سنچری قرار دی جاتی ہے جبکہ اس سے زیادہ مشکل بلیک سنچری ہوتی ہے کیونکہ کھیل شرو ع کرنے والا کھلاڑی بلیک کوائنز کو پورے بورڈ پر بکھیر دیتا ہے اور سامنے والے کھلاڑی کو تمام بلاک کوائنز معہ ریڈ کے فالو کرنا ہوتا ہے تب ہی وہ بلیک سنچری کھلاڑی کہلاتا ہے جو بہت بڑا اعزاز ہے ۔ جدہ کیرم گروپ نے مملکت کے بہترین کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا جس میں نذیر سیٹھ،سمیر ابراہیم ، دانش بیگ ، اور آصف عباسی کے درمیان ٹورنامنٹ کرایا گیا ۔ سمیر ابراہیم نے ایک مرتبہ وائٹ سنچری کی بازی جیتی تو نذیر سیٹھ ، دانش بیگ اور آصف عباسی نے بلیک سنچری جیت کر چیمپیئنز ہونے کا ثبوت دیا۔اس موقع پر محمد فہیم ، طارق بن شملان اور دیگراراکین کیرم گروپ موجود تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں