Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کیرم گروپ کی تقریب میں انعامات کی تقسیم

 
 آرگنائزر عابدی کو کمیونٹی کی مبارکباد،کیرم ذہنی و جسمانی نشوونماکو بڑھاوا دیتا ہے ، عثمان بن محفوظ،صاف ستھرے ماحول کا مہذب گیم ہے،یوسف الدین امجد،کیرم کا مستقبل روشن ہے ، اعجاز احمد خان
امین الدین انصاری : جدہ 
کیرم بورڈ ایک ایسا گیم ہے جو 8سے 80 سال کے بوڑھے مرد و خواتین کھیلتے ہیں ۔ زمانہ قدیم سے افراد خاندان نے اپنا دل بہلانے کیلئے گھروں میں انتہائی مہذب اور شائستہ بے شمار گیموں کو ایجادکیا ۔ ان کھیلوں میں کیرم بورڈ ہر شخص کا پسندیدہ گیم رہا ۔ جدہ میں مقیم کیرم کے دلدادہ عابدی ،سمیر اور فہیم نے اپنے روایتی کھیل کی بنیاد ڈالی ۔ حیدرآباد دکن سے کیرم بورڈ منگوائے ۔اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود شائقین کیرم کیلئے محفل آراستہ کی ۔ ایک سال کی جدوجہد کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل لیول پر ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ۔ٹورنامنٹ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، شائقین و کھلاڑیوں کے بھاری تعداد میں ٹیلیفون موصول ہونے لگے ۔ ٹورنامنٹ نے جدہ میں اپنی تاریخ رقم کی ۔آرگنائزرعابدی کو جدہ کا " بابائے کیرم " کہا جانے لگا ۔ ٹورنامنٹ میں بچوں سے لیکر بوڑھوں تک نے شرکت کی بعد ازاں مقامی ہوٹل میں تقریب انعامات کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عثمان بن یسلم بن محفوظ ،اعجاز احمد خان اور یوسف الدین امجد تھے جبکہ مہمان اعزازی ڈاکٹر فیض العابدین ،صلاح الدین ، محمد ارشد اور طارق بن شملان تھے ۔حافظ عبداللہ عثمانی کی تلاوت اور امین انصاری کی نعت سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ محمد افضل اور سمیر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر فہیم ، سمیر،نذیر سیٹھ، ارشد، صلاح الدین ،سکندراور دیگر معاونین اور ذمہ داران ٹورنامنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جدہ میں کیرم بورڈ کا ٹورنامنٹ  انٹرنیشنل لیول پر منعقد ہوا ۔جدہ میں مقیم بے شمار کھلاڑیوں میں کیرم کاٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ ان کے ٹیلنٹ کی پذیرائی کی جائے اور اسے عام کیا جائے ۔ جدہ کیرم گروپ بہت جلد دو دن کا ٹورنامنٹ منعقد کرے گی جس میں مملکت بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔عابدی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بہت بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لاسکے ۔اس ٹورنامنٹ میں ہم نے ڈبلز چیمپیئن شپ اور سنگل چیمپیئن شپ کے مقابلے رکھے۔ سنگل چیمپیئن شپ میں عبدالرحمن نے بازی مار کر جدہ کیرم چیمپیئن کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آصف امین اور تیسرے نمبر پر وقاص انصاری اور چوتھے نمبر پر سمیر ابراہیم نے اپنے نام درج کروائے ۔ ڈبلز میں پہلی پوزیشن سمیر ابرہیم اور صبغت بیگ نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن آصف عباس اور عمران محی الدین نے حاصل کہ جبکہ تیسری پوزیشن سکندر انصاری اور وقاص انصاری نے حاصل کی ۔چوتھی پوزیشن مشتاق اور پاشاہ محی الدین نے حاصل کی ۔ٹورنامٹ میں ایک ماہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نواز گیا جس میں بیسٹ پرفارمنس عبدالرحمن کا رہا جنہوں نے 106 پوائنٹ حاصل کئے جبکہ نذیر سیٹھ نے 97 پوائنٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اور 92 پوائنٹ حاصل کرکے سمیر ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ان تینوں کے ایوارڈ کا ٹائٹل " فائٹ فائٹ رینکنگ" رکھا گیا تھا ۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات میں پاشاہ،عدنان عابدی ، عمران عابدی عقیل اور عامر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر ریفری حضرات اور معاونین کو کپ دے کر انکا شکریہ ادا کیا گیا ۔ مہمانوں کے ہاتھوں کامیاب کھلاڑیوں میں کپ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ مہمان خصوصی عثمان بن یسلم بن محفوظ نے کہا ان کی تنظیم ایس آئی ایس سی ایف کے بینر تلے اس ٹورنامنٹ کو نہ صرف بڑے پیمانے پر کروائینگے بلکہ تارکین اور سعودیوں کے درمیان مقابلہ کو یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ کھیل جہاں انسانی زندگی میں ڈسپلن کو بڑھاوا دیتا ہے وہیں ذہنی و جسمانی نشوونما کو جلا بخشتا ہے ۔ مہمان خصوصی اعجاز احمد خان نے کہا کہ کیرم بورڈ گروپ نے جس خوبصورتی کے ساتھ ٹورنامٹ کا انعقاد کیا اس سے کیرم کا مستقبل سعودی عرب میں روشن نظر آرہا ہے ۔انہوں نے اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جدہ کیرم گروپ کو دینے کا یقین دلایا۔ مہمان خصوصی یوسف الدین امجد نے آئندہ ٹورنامنٹ میں اپنے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ 8 کھلاڑی گروپ کے اور 8 کھلاڑی ان کی طرف سے لیتے ہوئے ایک ٹورنامنٹ کا اہتمام کریں گے جسے وہ خود اسپانسر کرنے کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر فیض العابدین ایک ٹورنامنٹ عثمان بن محفوظ کے ساتھ مل کر فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کرنے کی پیشکش کی ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: