Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسٹل: خاتون زخمی ہونے کے بعد چل بسی

برسٹل .... یہاں ٹرین سے سفر کرنے والی ایک خاتون سر میں شدید چوٹ لگنے کے بعد ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کا کہناہے کہ برسٹل سے ٹیمپل میڈز سے جانے والی ٹرین پر سفر کرنے والی خاتون مسافر نے ٹرین کی کھڑکی سے باہر جھانکنے کی کوشش کی تھی اور یہی اسکے زخمی ہونے اور ہلاک ہونے کا اصل سبب ہے۔ پولیس نے خاتون کی موت کو کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ قر ار نہیں دیا اور پولیس اسے ایک اتفاقی حادثہ قرار دے رہی ہے مگر ریلوے کے اپنے تحقیقاتی شعبے نے پورے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔ وہ جاننا چاہتی ہے کہ آخر خاتون کو ایسی کیاضرورت پیش آئی تھی کہ وہ چلتی ٹرین سے سر باہر نکالنے پر مجبور ہوئی تھی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کا عملہ متحرک ہوگیا تھا اور اس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کی جان بچانے کی کوشش بھی کی تھی مگر تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور خاتون ہلاک ہوگئی۔ 
 

شیئر: