چوہے کی سائز کی نئی مخلوق
لندن.... کرہ ارض پر انسانی وجود کا آغاز اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریبا ً5کروڑ60لاکھ سال قبل عمل میں آیا۔ مگر اب سائنسدانوں نے امریکہ سے ایک بڑے چوہے کے سائز کی ایسی مخلوق کی باقیات کا سراغ لگالیا ہے جو امریکہ میں پیدا ہوا تھا اور شاید آج کے حیوانوں کے قدیم ترین جد اعلیٰ کی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ محجر ڈھانچہ جو سائنسی دنیا کیلئے حیرت کا سبب بنا ہوا ہے۔ ٹل ہارڈینا کے نام سے سائنسی دنیا میں معروف ہے۔ اس کی دریافت سے اب یہ بات عام بحث کا موضوع بن جائیگی کہ کرہ ارض پر انسانی وجود 5کروڑ 60لاکھ سال پہلے سے ہے۔ حد یہ کہ آج کے چلنے پھرنے ا ور رینگنے والے جانور بھی اسی کی اولاد ہیں۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ ٹل ہارڈینا سے اگر آگے نظر دوڑائی جائے تو یہ امکان بھی ملتا ہے کہ ایشیا ، یورپ اور شمالی امریکہ کے جنگلات میں انسان بہت پہلے سے رہ رہا تھا۔سائنسدانوں نے محجر شدہ ڈھانچے کو یورپ اور چین میں ملنے والے بعض ہمشکل ڈھانچوں سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین سائنسی انکشاف کرنے والی ٹیم فلوریڈا یونیورسٹی کے ڈاکٹر پال مورس کی نگرانی میں کام کررہی تھی۔