بالی وڈ کی نئی فلم 2.0 نے ایک ہفتے میں 100 کروڑ کمالئے ۔ بالی ووڈ باکس آفس کے مطابق اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس فکشن میگا بجٹ فلم نے5 روز میں شاندار کمائی کرکے ریکارڈ بنالیا۔ امکان ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھا بزنس کرےگی تاہم 500 کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم کو اب بھی کروڑوں کی کمائی درکار ہے۔ سائنس فکشن کرداروں کی اس فلم میں اکشے کمار پہلی بار ویلن کے روپ میں مختلف کرداروں میں ڈھلے ہیں۔