شادی کے بعد پرینکا پر تنقید
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تاہم اداکارہ شادی کے بعد تنقید کا نشانہ بھی بن گئیں ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پرینکا کو شادی میں آتشبازی کرنے اور پٹاخے جلانے پر تنقیدی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ۔ کچھ عرصہ قبل پرینکا ایک وڈیو میں ہندو تہوار پر پٹاخے جلانے سے منع کرتی اور اسے ماحول دشمن فعل قراردیتی دکھائی دی تھیںجبکہ خود اپنی ہی شادی میں آتشبازی کرنا ان کے لئے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پرینکاکے رویہ کو” منافقانہ “بھی کہاجارہاہے۔