Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے کیلوریز کنٹرول کریں ‎

کیا آپ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں ؟ کیا آپ اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں ؟ کیا آپ سوچ رہی ہیں کیا آپ کو وزن کم کرنا ہے ؟ اور یہ کہ وزن تو کم ہونے میں ہی نہیں آ رہا اسے کم کرنا آپ کی توقعات سے کہیں زیادہ مشکل ہے ؟ وزن کم کرنا ہے تو عادتیں بدلیں ، لائف اسٹائل بدلیں اور خوراک بدلیں ۔ عام طور پر افراد چکنائی کے استعمال کو موٹاپے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ چکنائیاں نہیں بلکہ مجموعی طور پر اضافی کیلوریز موٹاپے کی وجہ بنتی ہیں ۔ ہمارے ہاں ڈائٹ کانشیئس افراد خود کو چکنائی والی غذاؤں جیسا کے گوشت ، مکھن ، آئل اور مختلف ڈیری مصنوعات وغیرہ سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مخفی چکنائی والی چیزیں دھڑادھڑ کھا رہے ہوتے ہیں مثلاً سلاد پر چکنائی والی ڈریسنگ اور مختلف قسم کی چکنائی والے بریڈز وغیرہ ۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے والی اشیاء کا اضافی چکنائیوں کے ساتھ استعمال وزن بڑھانے کی بڑی وجہ بنتا ہے ۔ مثال کے طور پر آپ ہفتے بھر میں چار دن تازہ سبزیوں کا سلاد کھاتے ہیں تو یہ ایک صحتمند مفید عادت ہے لیکن اگر آپ اسی سلاد کو بازار سے ملنے والی ڈبہ بند ڈریسنگ سے لت پت کر کے کھائیں گے تو یہ بجائے وزن کم کرنے کے کیلوری سے بھرپور سلاد کی پلیٹ بن جائے گی ۔ اس کے علاوہ گھر سے باہر کھانا کھانے کا بڑھتا رجحان بھی وزن میں اضافے کا بڑا سبب ہے ۔ بازار میں دستیاب زیادہ چکنائی والی فاسٹ فوڈ اور پیزا وغیرہ جیسی غذائیں جسم میں کولیسٹرول کو بڑھا کر موٹاپے کا سبب بنتی ہیں ۔
 

شیئر: