حائل ۔ ۔ ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے حائل کے صنعتی علاقے میں پرانے ٹائر کا ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری رشید الردیعان اور یمنی شہری صالح حسین کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر دونوں کو جرمانے ، پرانے ٹائر ضبط کرکے تلف کرنے اور دو مقامی اخبارات میں دونوں کی تشہیر خود ان کے خرچ پر کرنے کی سزا سنادی تھی۔