امریکہ کا ایک اور نیو ورلڈآرڈر ؟
واشنگٹن... امر یکہ نے ایک اور نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔ برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لئے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دے رہے ہیں جس میں جمہوریت اور امن کے لئے مہذب اقوام کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد امر یکہ نے ورلڈ آرڈر کے نام پر سابق سویت یونین کے ساتھ سرد جنگ شروع کی تھی۔ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بش سینئر نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دیا جس کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات خراب ہوئے ۔نائن الیون کے بعد دنیا ایک اور ورلڈ آرڈر سے متعارف ہوئی جب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف محاذ کھول دیا گیا، اب نیا ورلڈ آرڈر کیا رنگ لائے گا؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔