جدہ ۔۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں کو پھاڑنے اور منتشرکرنے کےلئے محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر مخصوص طیارے کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ 2010 میں لی گئی اس طیارے کی ہے جس کے ذریعے محکمہ کی جانب سے موسمی حالات جانچنے اور بادلوں پر تحقیق کےلئے استعمال کیا تھا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ مخصوص طیارہ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ مختلف ممالک میں بادلوں کی عکاسی کے علاوہ بارش برسانے کے لئے استعمال ہوتا ہے بارش روکنے یا بادلوں کو پھارنے کےلئے نہیں ۔ واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مخصوص طیارے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں طیارے کے پروں پر مخصوص قسم کے اسپرے گن لگی ہوتی ہے ۔ تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کو روکنے کےلئے طیارے کے ذریعے مخصوص اسپرے کیا جا رہا ہے ۔