امیتابھ نئی فلم کیلئے مصروف
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن حال ہی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔ امیتابھ فلم ' جھنڈ' کا حصہ بننے حال ہی میں ناگپور پہنچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم جھنڈ کی کہانی ریٹائرڈ اسپورٹس ٹیچر وجے برسی کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک این جی او ”سلم ساکرز“ کے بانی بھی رہے ہیں اور گلی کے بچوں میں منشیات و جرائم کے تدارک اور ان کی بحالی کے لئے بچوں کیلئے فٹ بال ٹیم بناتے ہیں۔