انگلش پریمیئر لیگ: لیورپول اور ٹوٹنہم کی فتح
لندن:انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود کھیل میں واپس آتے ہوئے برنلے کو1-3سے شکست دے دی جبکہ ایک اور میچ میں ٹوٹنہم نے ساﺅئتھمپٹن کو1-3سے ہرایا ۔لیور پول کے خلاف میچ کے دوران برنلے نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیور پول کو کوئی گول نہیں کرنے دیا اور دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں برتری حاصل کرکے اپنے مضبوط حریف کو مزید دباو کا شکار کردیا ۔ لیور پول کے جیمز ملنر نے گول کرکے لیور پول کو اس دباو سے نجات دلادی جس کے روبرٹو فرمینو اور زردان شاکری نے ایک ،ایک گول کرکے لیور پول کو ایک اور کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔ اس فتح سے لیور پول نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ دوسری جانب ٹوٹنہم نے اپنے کپتان ہیری کین کے گول کی مدد سے پہلے10منٹ میں برتری حاصل کرلی تھی جبکہ لوکاس مورا اور سون ہیونگ نے مزید گول کرتے ہوئے فتح یقینی بنادی ۔ ساوتھمپٹن کا واحد گول میچ کے آخری لمحات میں چارلی آسٹن نے اسکور کیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں