راک بینڈ یوٹو کا پہلا نمبر
مشہور ترین امریکی راک بینڈ یو ٹو نے سب سے زیادہ کمائی کرکے دوسرے موسیقاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔ فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق یو ٹو نے جون2017 سے جون 2018 کے دوران 118 ملین ڈالر قبل از ٹیکس کمائی کی۔بینڈ نے زیادہ تر بزنس اپنے تین ورلڈ ٹورز سے کمایا۔ برطانوی بینڈ ”کولڈ پلے“دوسرے نمبر پر،27 سالہ موسیقار و گلوکار ایڈ شیرن تیسرے نمبرپر ہیں جبکہ چوتھا نمبر مارس اور کیٹی پیری کاہے۔