مادھوری کی اداکاری کے بعد سیاست میں انٹری
بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے بعد سیاست میں انٹری دینے جارہی ہیں۔خوبصورت مسکراہٹ کے باعث مشہوراداکارہ اب سیاست میں قسمت آزمائیں گی۔ ہندوستانی میڈیارپورٹس کے مطابق ہندوستان کی اہم سیاسی جماعت بی جے پی نے اداکارہ مادھوری کا نام اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست میں فائنل کرلیاہے ۔مادھوری اگلے انتخابات میں بی جے پی کی رہنما کی حیثیت سے سیاست کے میدان میں قدم رکھیں گی۔