Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی انڈر۔19سی ڈبلیوسی : سعودی کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

14رکنی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد نوازش کررہے ہیں، راحت چوہدری ٹیم منیجر اور سرفراز احمد کوچ ہوں گے
سید مسرت خلیل۔ جدہ
تھائی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر۔19سی ڈبلیو سی ایشیا کوالیفائر ڈویژن( 2) 2018 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم گزشتہ دنوں ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ 14رکنی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد نوازش جی زولی کر رہے ہیں جبکہ راحت چوہدری ٹیم منیجر اور سرفراز احمد کوچ کے فرائض انجام دینگے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سعود، عبداللہ ریاض، عادل محمود صدیقی، محمد نعیم، احمد عبدالوحد بالادراف، محمد طہ، اسامہ احمد، محمد عبداللہ وصی، ریان اظہر، محمد عبدالرحمن، زوہیب عاصم، محمد یاسین الدین اور عمران احمد ملک جلیل شامل ہیں۔ ٹیم کو روانہ کرتے ہوئے سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ندیم ندوی اور بورڈ کے دیگر عہدیداران نے ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ٹیم نے دورہ کے پہلے پریکٹس میچ میں ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے کہ بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا ۔دوسرے میچ میں سعودی ٹیم نے ایم سی اے کو 20رنز سے ہرادیا۔سعودی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورکپتان نوازش کی شاندار نصف سنچری 57رنز، عبداللہ ریاض ، 32اور ریان اظہر 44رنز کی مدد سے 49.3اوورز میں 233رنز بنائے۔ جواب میں ایم سی اے نے 26.2اوورز میں 8وکٹوں پر 132رنز اسکور کیا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ ملتوی کرنا پڑا اور ڈک ورتھ میتھیڈ کے تحت سعودی ٹیم کو 20رنز سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: